اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں عید الفطر کے موقع پرچار پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی تھی، جن میں ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’پردے میں رہنے دو‘، ’دم مستم‘ اور ’چکر‘ شامل تھی۔
ان پاکستانی فلموں کے مقابلے میں پیش کی گئی ہالی ووڈ فلم ڈاکٹر سٹرینج کی نمائش روکی گئی، جس پر کافی لوگوں نے سوشل میڈیا پر نا راضگی کا اظہار کیاتھا۔
نامور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویومیں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہاکہ ہالی وڈ کی فلمیں ریلیز ہونے سے پاکستانی سینما کو بالکل بھی فرق نہیں پڑتا بلکہ ہر طرح کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیں تاکہ شائقین گھروں سے نکلیں اور اپنے اپنے مزاج کے مطابق فلمیں دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہاکہ جتنی زیادہ موویز ہوں گی چاہے وہ پاکستانی ہوں یا ہالی وڈ کی، اتنا ہی شائقین کےلئے بہتر ہے وہ کم از کم سینما گھروں کا رخ تو کریں گے۔
ماہرہ خان نے مزید کہاکہ ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز سے پاکستانی فلموں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہےکہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی ایکشن سے بھر پور فلم ’قائد اعظم زندہ باد اس عید پر ریلیز کی جا رہی ہے۔
ٹریلر دیکھیں:
یہ پہلا موقع ہوگا جب شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھیں گے اس سے قبل دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…