معروف میزبان متھیرا نے منال خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف میزبان متھیرا نے اداکارہ منال خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کچھ روز قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا تھا۔
اسکرین شاٹ وائرل ہوتے ہی منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں اور صارفین نے ان پر مختلف میمز بھی بنائیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں متھیرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود بھی موجود ہیں۔


متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ کیا ہم احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو اپنی کلاس کی فکر ہے؟

متھیرا نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا ہو، اسٹیٹس پر لگادو۔
انہوں نے کہا کہ منال اگلی بار جب بھی کسی کا اسٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کم ہو، کائیلی جینر کو پوری دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ۔
اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں منال خان کی مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے والی اسٹوری نے تہلکہ مچا دیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی ناشتہ چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔


سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی جانب سے 35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالورز رکھنے والی امریکی ماڈل کائیلی جینرکی مبینہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی ماڈل کائیلی جینر نے پیر کے روز انسٹاگرام پر پھلوں سے بھرے میز کی اسٹوری شیئر کی تھی جسے چند ہی گھنٹوں بعد منال خان نے اپنے اکاؤنٹ پر لگا دیا۔
منال خان کی اس حرکت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب ٹرول کیا گیا۔ایک صارف نے منال کی جانب سے اس مبینہ حرکت کو یونیورسٹی کے اسائٹمنٹ میں دوستوں کی جانب سے کی گئی نقل سے ملا دیا۔

ایک صارف نے منال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیر نظر آنے کے لیے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے۔

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

1 min ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

13 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

17 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

24 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

27 mins ago