شرمین عبید چنائے نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان کے اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘ نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘میں اداکارہ مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں‘۔شرمین عبید نے بتایا کہ سیریز میں ابھی فواد خان کے کردار کی انٹری ہونا باقی ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’فواد خان ایسے ناقابل یقین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جوکہ ورسٹائل ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جیسے ہی وہ سیٹ پر آتے ہیں اور آپ ان سے ایکشن میں آنے کو کہتے ہیں، تو آپ اُنہیں کام کرتے دیکھ کر باقاعدہ محسور ہوتے ہیں‘۔شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ’فواد خان واقعی لاجواب ہیں‘۔
شرمین عبید نے بتایا کہ ’ہر ہدایت کار نے سیریز میں کچھ مختلف دکھانے کی کوشش کی ہے، اور میں نے سیریز میں زیادہ تر مضبوط لوکیشنز پر کام کیا ہے‘۔واضح رہے کہ شرمین عبید نے بتایا کہ میں نے سیریز کی عکس بندی بہت ساری مختلف لوکیشنز پر کی ہے۔

Recent Posts

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

2 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

9 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

20 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

31 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

37 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

48 mins ago