فن و ثقافت شوبز

کاجول کو اکیڈمی پینل میں شامل ہونے کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کو اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنا ممبر بننے کی دعوت دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق اداکارہ کاجول واحد شخصیت نہیں بلکہ ان کے ساتھ 397 دیگر افراد بھی اکیڈمی کے نئے ممبرز ہوں گے۔

بالی ووڈ اسٹارز اپنی روز مرہ کی زندگی کے علاوہ خود کو ملنے والے اعزازات کی معلومات بھی مداحوں سے شیئر کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بھی اپنی اہلیہ کو موصول ہونے والی دعوت کی خبر مداحوں کےساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شئیر کی ہے۔
اہلیہ کو موصولہ اس دعوت پر اجے دیوگن کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا۔ انہوں نے کاجول کو سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر کاجول کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اجے نے تحریر کیا کہ ’کاجول آپ کو آسکر پینل میں شامل ہونے پر مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج بہت پرجوش ہوں اور ناقابلِ یقین حد تک فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘
یاد رہے کہ اکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ممبران میں ان آرٹسٹس اور ایگزیکٹیوز کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تھیٹریکل موشن پکچرز میں اپنا کردار ادا کر کے خود کو دیگر سے ممتاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، علی فضل، انیل کپور، تبو، سومترا چٹرجی اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر بھی آسکر پینل کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Aleema Khan and Barrister Gohar Fight? | Important Media Talk oudside Adiala Jail



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں