آرمی چیف کا دورہ قطر، پاکستان اور قطر کا بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)برادر ممالک پاکستان اور قطر نے بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ قطر کے دوران قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا قطر کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ امیرِ قطر، قطری نائب وزیراعظم اور وزیردفاع کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فریقین نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا، شرکاء نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں برادر ممالک پاک قطر نے بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Recent Posts

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

2 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

19 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

26 mins ago

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 17 بند اسکولوں کو کھول دیا گیا

شیرانی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں طے شدہ ہدف…

34 mins ago

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

51 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

56 mins ago