عید الاضحی تک وقت کی پابندی ختم ،اتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے ,آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور (قدرت روزنامہ) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے عید الاضحی تک رات 9بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے اور اتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر طبقہ ہر کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیتا ہے اس لئے ہماری درخواست کو فوری زیر غور لاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔
آل پاکستان انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی ، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدر میاں سلیم،جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا اللہ، وائس چیئرمین ملک ناظم، ڈیفنس کے صدر رفعت سنی،انار کلی کے جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم اور منظور بھٹی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدوں نے شرکت کی ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں نے کورونا وباء اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کے فیصلے کی پابندی کی ، موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے چھوٹا تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ عید الاضحی تک رات 9بجے مارکیٹوں کی بندش کی پابندی کو عارضی طور پر ختم اوراتوار کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔ہمیں امید ہے کہ حکومت اس حوالے سے ضرور غور کرے گی اور ہماری درخواست کو منظور کرتے ہوئے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروںنے عید الاضحی کے لئے پیشگی مال تیار کرایا ہے لیکن وقت کی پابندی اور اتوار کے روز کاروبار کی بندش کی وجہ سے ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

Recent Posts

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 mins ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 mins ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

13 mins ago

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

24 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

54 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

56 mins ago