کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا ناگزیر ہوگیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا ناگزیر ہے، 12سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز کیلئے اہل ہیں، کورونا سے صحت یاب افراد 28 روز کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔اے آروائی نیوز کے مطابق این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک کی 86 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا ناگزیر ہے، بارہ سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز کیلئے اہل ہیں، ورکرز، کمزور قوت مدافعت والے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں، بیرون ملک والے افرادحسب ضرورت کورونا بوسٹر ڈوز کے اہل ہیں، دو بوسٹر ڈہیلتھ وز کے درمیان 21 سے 28 روز کا وقفہ لازمی ہے، کورونا سے صحت یاب افراد 28 روز کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سرکاری دفاتر کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردیے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آفس میں تمام اسٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے جبکہ دفتر میں ماسک کا لازمی استعمال قرار دیا جائے۔

نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینٹائزر کو یقینی بنایا جائے دفتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام اسٹاف کورونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کریں آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے جبکہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے۔

کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ جوائننگ پر اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو ہے یا نہیں لازمی چیک کیا جائے۔ ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام اسٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے۔ آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی لانا ہوگا۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

6 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

21 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

27 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

36 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

45 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

59 mins ago