وفاقی حکومت کے لئے بڑی پریشانی، ایم کیو ایم کے سندھ کے ساتھ ساتھ وفاق سے بھی علیحدگی کے امکانات

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی صابرقائم خانی نے کہا ہے کہ جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے، سندھ کے سے ساتھ وفاق سے بھی علیحدگی کے امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی صابرقائم خانی نے نجی ٹی وی کو

خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مخلص نہیں اورنہ ہی وفادار ہے، پیپلز پارٹی میں محبت اور ملنے کے رحجان کابھی فقدان نظرآتاہے۔رہنما ایم کیوایم نے کہاکہ پی پی قیادت کااحساس باتوں کی حدتک ہے عمل نہیں کرتے، پیپلزپارٹی والے ایم کیو ایم کو اپنے لیے سیاسی خطرہ سمجھتے ہیں، پی پی والے ایسے نہ کریں توسندھی قوم توان سے آزادہوناچاہتی ہے۔صابرقائم خانی نے کہا کہ ہم سیاسی اتحاد کا ازسرنو جائزہ لینے کادروازہ ہروقت کھلارکھتے ہیں، بعض اوقات لوگ سمجھتے ہیں شاید ایم کیوایم کوجلدی ہوتی ہے، ہمیں لگادھوکہ ہو رہا ہے تو پہلے الٹی میٹم دیتے ہیں پھرعلیحدہ ہوتے ہیں۔انھوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کو کہہ دیا آپ نے جو وعدے کیے وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے، سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق سے علیحدگی کے بھی امکانات ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ عوام کی رائے کو مینج کرکے ووٹرز کو روکا جائے۔رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے معاہدہ کرنا ایم کیوایم کیلئے مشکل مرحلہ تھا، مخالفت بہت تھی، ابھی ہم ان کو ٹائم دے رہے ہیں مگرانہیں بھی خیال کرنا چاہیے، یہ توسندھی قوم کی بھی خدمت نہیں کر رہے۔صابرقائم خانی نے کہا کہ جو اختلافات پیدا ہوتے ہیں وہ طرزحکومت سے ہوتے ہیں، غلط حلقہ بندیوں سے دیہی نمائندگان صوبے پرحکومت کرتے ہیں، دیہی سندھ والوں نے اپنے علاقوں کو تو کبھی ترقی دینی ہی نہیں، اس کے ساتھ شہری سندھ کو بھی مسائل میں مبتلا کردیتے ہیں۔

حلقہ بندیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی حلقہ بندیاں غیرمناسب اورسیاسی بنیادپر ہیں، خرابیاں صرف بلدیاتی نہیں بلکہ صوبائی حلقوں میں بھی اسی طرح ہیں، من پسندحلقہ بندیوں سے مطلوبہ نتائج لینا چاہتے ہیں، حکومت صرف ایک پارٹی نہیں بلکہ پورے صوبے اور ملک کی ذمہ دار ہے۔رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ سندھ میں پہلی تقسیم توذوالفقاربھٹو نے کی تھی،ہم نے سبق نہ سیکھا، بھٹولسانی بل اورکوٹہ سسٹم لائے اوراسی کے ردعمل

میں ایم کیوایم بنی، جب بھی پی پی سے اتحاد کرتے ہیں تو ووٹرز کے ذہنوں میں سوالات اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دیکھتے ہیں کہ ہم بات ایک کرتے ہیں اورپھر معاہدہ کرنا پڑجاتاہے،ہم نے کہا جومعاہدے وفاق،سندھ میں کیے خلوص نیت سے پورے کریں،پہلی بار معاہدے میں دوسری جماعتیں بھی ضمانتی ہیں، اس بارسب جماعتوں کو پتہ چلے گا ہماری علیحدگی کی وجہ پیپلزپارٹی ہے۔انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی بات سے ہٹ کر ہم توہمیشہ کہتے ہیں ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائیں،

ایڈمنسٹریٹو یونٹس اوران کے گورنرز ہونے چاہئیں تاکہ تقسیم مساوی ہو، ایک کونے میں بیٹھا وزیراعلی پورے صوبے کونہیں چلاسکتا۔کراچی کے مسائل سے متعلق رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کے وسائل سے ملک چلتاہے مگر پی پی اسکی خودمختاری نہیں چاہے گی، بینظیربھٹونے بھی کہاتھا کہ ڈسٹرکٹ گورنرز لگنے چاہئیں، دیکھتے ہیں جس لیڈرکے نام پرووٹ لیتے ہیں اسکی بات کب مانتے ہیں۔صابرقائم خانی نے کہا کہ ایم کیوایم بھی ایسے ہی ٹوٹی جیسے دوسری جماعتیں کسی کے اشارے پر ٹوٹتی ہیں، بڑے لیڈروں نے موروثی سیاست چلا رکھی ہے،یہ جمہوریت نہیں، دادا، باپ، بیٹا،پوتوں اورنواسوں تک جماعتوں کی سربراہی پہنچ جاتی ہے۔

Recent Posts

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

4 mins ago

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

12 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

37 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

47 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

1 hour ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago