(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےبیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ تجربے کامقصداسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بناناتھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کےنظام کےتکنیکی پیرامیٹرزکی ازسرنوتصدیق بھی ایک مقصد تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اورانجینئرزبھی تجربے کے وقت موجود تھے۔
کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار کوسراہا۔
صدر،وزیراعظم،آرمی چیف،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوردیگر سروسزچیفس نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…
کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…
لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…
اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…
اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…