لاہور(قدرت روزنامہ) انڈونیشیا اور ملائیشیا سے رکی ہوئی پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی . سولہ کلو کے کنستر پر 1100 روپے جبکہ کنستر والے فی لیٹر تیل میں 68 روپے سے زائد کمی ہوئی .
مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے کنستر پر فی کلو 50 سے 68 روپے تک کی کمی ہوئی ہے .
آئندہ دنوں میں برانڈڈ کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے .
خیال رہے شہریوں نے تیل اور گھی سستا ہونے پر سکھ کاسانس لیا . تیل اور گھی کے کنستروں کا وافر مقدار میں استعمال ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر کیا جاتا ہے . پہلے مرحلے میں سیکنڈٹیئر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے . ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کی جانب سے فی لیٹر اور 5 لیٹر کے تیل گھی کے کارٹن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے .
. .