عہدے آنی جانی چیز،سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں،اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہے،وزیر اعلی حمزہ شہباز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا ، امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے،ماڈل ٹائون میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے ،سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں،مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد اوردکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،آئین اور قانون کے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا۔

Recent Posts

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

2 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

14 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

26 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

38 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

43 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

52 mins ago