وزیراعلیٰ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کے بائیکاٹ سے متعلق چلنے والی خبر بے بنیاد ہے،پرویز الٰہی

لاہو ر(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی کے الیکشن کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا، اس کے پیچھے ایک صاف سوچ نہیں، تمام اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد ہم اپنا سیاسی رول ادا کریں گے، امید رکھتے ہیں آج رات بھی عدالتیں کھل سکتی ہیں۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اس وقت ایوان مکمل نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں ہاوس مکمل ہو اور پھر الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کا اعلان ہوچکا مگر ہمارے کے قریب لوگ ملک سے باہر ہیں جبکہ ہمیں 5 سیٹوں کا ابھی تک نوٹیفکیشن بھی نہیں ملا۔

ہائی کورٹ نی16اپریل کا الیکشن کالعدم قرار دیا ہے اب ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں تاکہ 16اپریل کی صورتحال بحال ہو۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں سے پوری امید ہے، عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں مگر اس وقت ہائوس مکمل نہیں ہے ،11 ارکان بیرون ملک ہیں، واپس آنے میں وقت لگے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے عمل کو آگے کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے وقت مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلی کے الیکشن کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کے بائیکاٹ سے متعلق چلنے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ایوان اس وقت مکمل نہیں، پانچ ارکان کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا، کہاں کا انصاف ہے کہ جس بندے نے ایوان میں پولیس بلائی اسی کو کرسی پر بٹھادیا گیا۔ ہاتھ باندھ کر، زبان بندی کرکے کہتے ہیں الیکشن جیت کر دکھائیں۔

Recent Posts

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

3 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

15 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

27 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

39 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

44 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

53 mins ago