اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں توبھی ملک ان سے نہیں چل سکتا،فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے

فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی کراچی، سکھر اورحیدرآباد کی قیادت ایم کیوایم کو نہیں دیگی جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دیرہے ہیں۔ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔?روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا۔عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔دوسری جانب یاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے، وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔

Recent Posts

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

5 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

17 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

29 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

41 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

46 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

55 mins ago