پنجاب اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی نے ڈیرہ بنا لیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی نے ڈیرہ بنا لیا ہے، جس دل کرتا ہے اجلاس طلب کرلیتے ہیں اور جس دن دل نہیں کرتا اجلاس ملتوی کر دیتے ہیں،سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئےمزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 کے بعد الیکشن چاہتی ہے تو یہ بھی ممکن ہے،ہم تیار ہیں،طلال چوہدری ںے استفسار کیا کہ اگر 18 ہزار ووٹ کہیں رجسٹرڈ ہوئے ہیں تو سابق حکومت نے اپنے دور میں کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نہیں کئی درجن ضمنی الیکشن سابق حکومت کے دور میں جیتے ہیں،طلال چوہدری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کیا جس دن تحریک عدم اعتماد ہوئی تھی تو کیا عمران خان گھر چلے گئے تھے؟ انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہیں،حمزہ شہباز کے سیاسی اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے،واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے،اپیل میں حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا موقف تسلیم کیاگیا،ہائیکورٹ نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،درخواست کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے جبکہ حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے،اپیل میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کی جائیں،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سماعت کی جائے،حمزہ شہباز کا الیکشن قانون کے مطابق نہیں تھا،عدالتی فیصلے میں بہت زیادہ ابہام ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قراردیا،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لیں .

.

.

متعلقہ خبریں