پنجاب اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی نے ڈیرہ بنا لیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی نے ڈیرہ بنا لیا ہے، جس دل کرتا ہے اجلاس طلب کرلیتے ہیں اور جس دن دل نہیں کرتا اجلاس ملتوی کر دیتے ہیں،سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئےمزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 کے بعد الیکشن چاہتی ہے تو یہ بھی ممکن ہے،ہم تیار ہیں،طلال چوہدری ںے استفسار کیا کہ اگر 18 ہزار ووٹ کہیں رجسٹرڈ ہوئے ہیں تو سابق حکومت نے اپنے دور میں کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نہیں کئی درجن ضمنی الیکشن سابق حکومت کے دور میں جیتے ہیں،طلال چوہدری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کیا جس دن تحریک عدم اعتماد ہوئی تھی تو کیا عمران خان گھر چلے گئے تھے؟ انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہیں،حمزہ شہباز کے سیاسی اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے،واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے،اپیل میں حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا موقف تسلیم کیاگیا،ہائیکورٹ نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،درخواست کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے جبکہ حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے،اپیل میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کی جائیں،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سماعت کی جائے،حمزہ شہباز کا الیکشن قانون کے مطابق نہیں تھا،عدالتی فیصلے میں بہت زیادہ ابہام ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قراردیا،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لیں۔

Recent Posts

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

9 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

20 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

32 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

37 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

47 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

56 mins ago