پی ٹی آئی چئیر مین اداروں کو مداخلت نہ کرنے پر سزا دینا چاہتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں۔عدالت نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو یہ شکوہ ہے کہ پنجاب اسمبلی مکمل نہیں ہے تو اس نے پٹیشن کو دائر کی تھی؟ پاکستان تحریک انصاف تو ہر روز سماعت پر بضد تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بندوں کو کہیں سے فون آنے سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ ہے، سابق وزیراعظم کے بندوں نے ان سے جھوٹ بولا ہے یا پھر پی ٹی آئی چئیر مین اداروں کو مداخلت نہ کرنے پر سزا دینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں لوگ اس جھوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے۔

شاہ محمود قریشی کو ملتان میں جہانگیر ترین نے پہلے بھی ہرایا اور اب ان کے بیٹے کو بھی جہانگیرترین ہروائیں گے۔

خیال رہے کہ ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا،واضح رہے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے سلمان نعیم نے صوبائی اسمبلی نشست پر شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،

Recent Posts

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

8 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

19 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

31 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

36 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

46 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

55 mins ago