غیر ملکی ایجنسیوں کے لوگوں کی جعلی دستاویزات، شناختی کارڈز بنائے جانے کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا کی جانب سے غیر ملکی ایجنسیوں کا لوگوں کے جعلی دستاویزات بنائے جانے کا انکشاف کر دیا . تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا .

عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں نے نادرا کے کچھ ملازمین کی مدد سے اپنے لوگوں کی دستاویزات بنوائی ہیں جس کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے . ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے مطابق نادرا کے ڈیٹا بیس میں این ایف ایس اور ٹی ٹی پی کے لوگوں کو شامل کروایا گیا ہے جبکہ القاعدہ کے آپریٹرز نے اپنے لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے ہیں جن میں عبداللّہ بلوچ شامل ہے جس نے سلمان کے نام سے اپنا شناختی کارڈ بنوایا، بہت سارے برمی اور دیگر غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے . ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ نادرا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور نادرا قوانین کےتحت مقدمات درج کئےجائیں گے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے . ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 2018 میں گلستان جوہرمیں ہونے والے دھماکے کے مرکزی ملزم نعمان صدیقی کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے . انہوں نے کہا کہ پانچ سے دس سال کے دوران 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے . . .

متعلقہ خبریں