غیر ملکی ایجنسیوں کے لوگوں کی جعلی دستاویزات، شناختی کارڈز بنائے جانے کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا کی جانب سے غیر ملکی ایجنسیوں کا لوگوں کے جعلی دستاویزات بنائے جانے کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا۔

عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں نے نادرا کے کچھ ملازمین کی مدد سے اپنے لوگوں کی دستاویزات بنوائی ہیں جس کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے مطابق نادرا کے ڈیٹا بیس میں این ایف ایس اور ٹی ٹی پی کے لوگوں کو شامل کروایا گیا ہے جبکہ القاعدہ کے آپریٹرز نے اپنے لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے ہیں جن میں عبداللّہ بلوچ شامل ہے جس نے سلمان کے نام سے اپنا شناختی کارڈ بنوایا، بہت سارے برمی اور دیگر غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ نادرا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور نادرا قوانین کےتحت مقدمات درج کئےجائیں گے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 2018 میں گلستان جوہرمیں ہونے والے دھماکے کے مرکزی ملزم نعمان صدیقی کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سے دس سال کے دوران 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے۔

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 min ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

3 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

25 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

27 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

29 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

33 mins ago