وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب ٰ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپیل میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا ہے،  عدالت نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،تاہم شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کے بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل  کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کے ساتھ فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

اتنا جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، وکیل پی ٹی آئی

عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے کیوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزرات اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔

فیصل چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرانا ہے تو مناسب وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کے کچھ ارکان عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا اتنا جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے کہ آج ہی اس اہم معاملے پر سماعت کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر متنازع شخصیت ہیں۔ اگر پہلا الیکشن غلط تھا تو دوسرا راؤنڈ کیسے ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

44 mins ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

48 mins ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

55 mins ago

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

1 hour ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

2 hours ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

2 hours ago