فیکٹ چیک، کیا دانیہ ملک نے عدت توڑ دی ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ٹاک ٹاکر، دانیہ ملک سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے۔

یوٹیوب، فیس بُک، انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق متعدد میڈیا سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیہ ملک نے عدت ختم کر کے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور نیا وی لاگ بھی اپلوڈ کیا ہے۔

اس ویڈیو سے متعلق ایک اور بات جو انٹرنیٹ پر غلط اور جھوٹی پھیلائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ دانیہ ملک اپنے اس نئے وی لاگ میں عدت ختم کر کے عامر لیاقت کے لیے دربار میں دعا کے لیے جا رہی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ’دانیہ ملک آفیشل‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا گیا یہ وائرل وی لاگ 2 ماہ پرانا ہے جسے 28 اپریل کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر وائرل یہ وی لاگ صرف دانیہ ملک کے یوٹیوب پر واحد اور دو ماہ پرانا ہے جس میں وہ دربار جانے کا ذکر کر رہی ہیں۔

وی لاگ میں دانیہ ملک اور اُن کی والدہ کو ایک گاڑی میں دربار جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دانیہ ملک اس دوران خود گاڑی چلا رہی ہیں اور ویڈیو بنا رہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دانیہ ملک پر تابڑ توڑ تنقید کی جا رہی ہے جس کے اسکرین شاٹس بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی 9 جون کو موت واقع ہونے اور دانیہ ملک کے عدت میں بیٹھنے کے اعلان کے بعد سے دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بالکل خاموش ہے البتہ اس اکاؤنٹ پر اُن کی والدہ کی جانب سے کچھ پوسٹس کی گئی ہیں۔

Recent Posts

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

1 min ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

18 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

27 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

41 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

49 mins ago

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

53 mins ago