عمران کی نالائقی کی وجہ سے آج عوام پس رہے ہیں‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل6 لگتا ہے ، قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی‘عمران خان نے4سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی،عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے،عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے‘عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں .

جمعرات کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا،ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا .

عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی، اپیل واپس لینے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا .

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم مبینہ سائفر پر شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟ عمران خان نے کیوں 28 مارچ تک انتظار کیا؟ .

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی‘حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے‘فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے .

. .

متعلقہ خبریں