شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو ضمنی الیکشن میں کون ہرائے گا؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں . عدالت نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے .

انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو یہ شکوہ ہے کہ پنجاب اسمبلی مکمل نہیں ہے تو اس نے پٹیشن کو دائر کی تھی؟ پاکستان تحریک انصاف تو ہر روز سماعت پر بضد تھی . انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بندوں کو کہیں سے فون آنے سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ ہے، سابق وزیراعظم کے بندوں نے ان سے جھوٹ بولا ہے یا پھر پی ٹی آئی چئیر مین اداروں کو مداخلت نہ کرنے پر سزا دینا چاہتے ہیں . رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں لوگ اس جھوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے . شاہ محمود قریشی کو ملتان میں جہانگیر ترین نے پہلے بھی ہرایا اور اب ان کے بیٹے کو بھی جہانگیرترین ہروائیں گے . خیال رہے کہ ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے . انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا،واضح رہے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے سلمان نعیم نے صوبائی اسمبلی نشست پر شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں