مون سون کا آغاز ہوتے ہی تباہی مچ گئی، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک خبر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں
کا آغاز ہو گیا ہے . مشرقی بلوچستان کے علاقے تمبو میں مون سون کا آغاز ہوتے ہی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے سپلائی معطل ہو گئی ہے، سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی . بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا . شہر میں موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے نالے صاف نہ کیے جاسکے . آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پھنس گئیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .

. .

متعلقہ خبریں