ایک غیر ملکی بری ہونے کے باوجودجیل میں ہے، نوازشریف کی بات ہوتی تو ساری مشینری حرکت میں آجاتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں  جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے گئے برمی منشیات سمگلر کی حوالگی کے کیس میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے  ریمارکس دیے کہ ایک غیرملکی کئی برسوں سےبری ہونےکےباوجودجیل میں ہے،اگرنوازشریف کی بات ہوتی توساری مشینری حرکت میں آجاتی .

عدالت نے رہائی کے باوجود غیر ملکی منشیات سمگلر کے جیل  میں ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سرزنش کی ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ شورٹی اورکچھ شرائط پوری کرنےکےبعدرہاکرنےکاحکم دیاتھا،ملزم کوجیل میں مزیدرکھناغیرقانونی ہے،  واپسی کےانتظامات تک سٹیٹ اس کوجگہ دے .

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اےوالےجعلی دستاویزات پرابراہیم کویہاں لیکرآئے، یہاں اس کوسزاہوئی،بری ہوکر 5 سال سےجیل میں پڑاہے، اس کواپنےملک میں بھی معافی مل چکی،غیرملکی ہےپاکستانی نہیں،  غریب کاکوئی خیال ہی نہیں کرتا .

 عدالت نےرپورٹ طلب کرتےہوئےسماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں