کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی .
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان رابطے تیز ہوگئے .
ایم کیو ایم پاکستان نے فارق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں .
توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر جائیں .
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے .
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے .
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا . فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے .
2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے .
عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی .
. .