وزیر اعظم نے 10 ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف پانی منصوبے پر کام کر رہے ہیں جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ہمیں سیلاب ،پانی کی قلت اور آگ کے واقعات روکنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے سے بہترین نتائج ملیں گے، بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ 1984 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کا استعمال کریں یا نہ کریں ہمیں ادائیگی کرنی ہوتی ہے اس لیے ہمیں مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن ٹو الیکشن کے معاملات پر کام کرتے رہے ہیں اور ملک میں طویل المدتی منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔ اس لیے اب ہم نے اپنے دور میں 10 ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ‏تربیلا توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ ‏جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

‏ توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

8 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

38 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago