ایمان ویلانی کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؛ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکارفواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں ایمان ویلانی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ تمام اداکار جنہیں میں اسکرین پر دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی اور اب ان کے ساتھ خود کام کررہی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ سیریز میں مجھ سے زیادہ فواد خان کو دیکھنے کے لیے پر جوش تھیں اور اس بات سے آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرا تجربہ کیسا رہا۔

ایمان ویلانی نے بتایا کہ سب ہی اداکار بہت اچھے ہیں اور سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سیریز اداکاروں اور موسیقی کے ذریعے انڈیا اور پاکستان کو اسکرین پر اکٹھا کر رہی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس سیریز میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آپس میں شادیاں ہو رہی ہیں اور کسی کو بھی کسی مخصوص چیز سے منسوب نہیں کیا گیا۔
ایمان ویلانی نے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ کروانا میرے لیے بہت ہی زبردست تجربہ تھا۔اس سے قبل پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی سیریز مس مارول میں اداکار فواد خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا جبکہ فواد خان کی انٹری نے بھی لوگوں کو خوش کردیا۔

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی قسط میں کمالہ ایک پرانی تصویر دیکھ رہی ہوتی ہیں اور اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر فواد خان ایک بچی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

قسط کے کریڈٹس میں بھی فواد خان کا نام نظر آیا جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ آنے والی قسطوں میں وہ فواد خان کو دیکھ سکیں گے۔
اس سے قبل ریلیز ہونے والی قسط میں مس مارول کی کراچی میں انٹری دکھائی گئی تھی جس کے بعد ناظرین خوش ہوگئے کہ کراچی شہر کے مختلف مقامات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ مس مارول کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ یہ لڑکی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے۔
اس سیریز میں پاکستانی کچلر کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور سندھی شادی کی رسم لاؤں کو بھی سیریز میں شامل کیا گیا ہے جس سے پاکستانی ناظرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مس مارول کوامریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

1 min ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

7 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

7 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

11 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

11 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

14 mins ago