عمران خان کا راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کرنےکا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا، پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت نے سخت گرمی میں عوام کوبدترین لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچل دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاسی عدمِ استحکام اور موسمِ گرما کے عروج پر عوام کو بےانتہاء لوڈشیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف انشاءاللہ پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا۔
میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی۔تحریک انصاف کے دور میں زراعت انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی ۔

کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں، اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا جو قیمت اسوقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہی سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق عمران خان نے کہا ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے، معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے ۔جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے گیارہ سو ارب معاف کیے گئے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔ کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں ۔جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں ۔
معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا ۔جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہی ۔ انہوں نے کہا کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں۔رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے۔ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں۔جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

Recent Posts

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

5 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

7 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

29 mins ago

بڑھکیں مارنے والوں کی جلسے میں سیاسی اوقات سامنے آگئی: مریم اورنگزیب

لاہور( قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھکیں…

32 mins ago

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

42 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

1 hour ago