جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں، جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے ، اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی ، پی ٹی آئی کے دور میں زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی ، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا .


سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں ، اب 2 مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی ، جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا، ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے .

عمران خان نے کہا کہ جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے1100 ارب روپے معاف کیے گئے، کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں؟ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں، رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے .

. .

متعلقہ خبریں