ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہناہے ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا،ہمارے دور میں معیشت سب سے تیزی سے ترقی کر رہی تھی . شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا،ہمارے دور میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن تھی،اب نتائج دیکھیں،اسٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے .

واضح رہے کہ اس سے پہلے شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 50 روپے تک اضافے کیا جائے گا . اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت 17 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے گی ،یہ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ ہر ماہ 50 روپے تک اضافہ کیا جائے گا ، جس کی مدد سے حکومت 855 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریکور کرے گی .

شوکت ترین نے کہا کہ 10 روپے ہر ماہ بڑھانے سے بھی 855 ارب روپے جمع نہیں ہوں گے ،اس لیے سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کی رقم ملا کر یہ 50 روپے تک ماہانہ قیمت بڑھائیں گے ،ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اتنی بڑی لیوی پر معاہدہ ہی نہ کرتے اسی لیے ہمارے دور میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دیا جارہا تھا ،ہم نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا پیٹرول خریدنے سے بچانا تھا . دوسری طرف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 50 روپے پیٹرولیم لیوی کی اجازت ملی ہے مگر کب لگانا اس کا فیصلہ نہیں ہوا . خیال رہے کہ حکومت نے قیمت میں 14 روپے سے زائد اضافہ کر دیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زائد اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

. .

متعلقہ خبریں