اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کا موقف بھی سامنے آ گیا

دبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ صوفیہ مرزا کا شیخ عمر فاروق کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔صوفیا مرزا کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ہم دبئی میں اپنی مرضی سے رہی ہیں۔ والدہ کا مقصد صرف پیسوں کا حصول ہے۔انہوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے دبئی میں والد کے ساتھ ہیں۔ والدہ 2017 سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن بچوں سے نہیں ملیں۔
صوفیا مرزا کی دونوں بیٹیوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ خوش ہے۔ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے بہترین دوست سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے اپنے سابق شوہر کے خلاف انتقامی مہم چلائی۔دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجین شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑ دیا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کر دئیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی حکومت کے طاقتور وزیر شہزاد اکبر نے انتقامی مہم کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کیا، حالیہ کورٹ آرڈر کے مطابق ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے قانون کی بھی پرواہ نہ کی۔شہزاد اکبر اور ایف آئی اے لاہور کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نے عمر فاروق کے خلاف کیس پر پوری قوت لگا دی، ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا، جج غلام مرتضی ورک نے سارا پول کھول دیا۔
اداکارہ صوفیہ مرزا کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے اور ان کا شمار شہزاد اکبر کی بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ذریعے کارروائی کرائی، صوفیہ مرزا نے ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ سرکل میں اپنے شوہر کے خلاف بطور خوش بخت مرزا شکایت درج کرائی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو استعمال کرنے کیلئے صوفیہ مرزا کو شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا جس کے بعد صوفیہ مرزا کی طرف سے عمر فاروق ظہور پر مبینہ فراڈ اور 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔
شکایت وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ تک پہنچی، کابینہ نے عمر فاروق ظہور اور ان کے عزیز کے خلاف 16 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی ایف آئی اے کو تحقیقات کے اجازت دیدی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے تفتیش مکمل کرنے کے بعد عمر فاروق ظہور کے خلاف دو کیسز درج کئے ہیں، تحقیقات کے مطابق عمر فاروق ظہور اور شریک ملزم نے ناروے اور سوئٹزر لینڈ میں فراڈ کئے۔

Recent Posts

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

5 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

19 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

25 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

47 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

1 hour ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

1 hour ago