720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ،وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے . جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے .

گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے . وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں