امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پرناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پرناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے . پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امریکا کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے .

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این آر او 2 دے دیا ہے،مجموعی طورپرپیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ ہوا . عوام اس کے خلاف کل ہمارے احتجاج میں شرکت کریں .

. .

متعلقہ خبریں