حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شر با اضافے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں

ایک روپیہ 66 پیسے اضافے کا اعلان کردیا . ایک روپیہ 66 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت

220 روپے 42 پیسے ہوگئی جبکہ گھریلو سلنڈر2581روپے سے بڑھاکر2601 روپے اور کمرشل سلنڈر9,932روپے

سے بڑھا کر10,007 روپے کا ہوگیا .

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ

پاکستانی عوام پہلے ہی مہنگائی سے عاجز،ایل پی جی غریب کا فیول ہے جوکہ اس کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے .

روز بروز قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی معاشی بدحالی کا سبب . ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے جس کی کوئی قیمت نہ ہے .

ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے 65 فیصد سستی ہے . جسے ہمارے فارمولے کے مطابق غریب ایل پی جی صارفین کے لیے مزید سستا کیا جا سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں