اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 202.50روپے سے بڑھ کر203روپے اورقیمت فروخت203.50روپے سے بڑھ کر204روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید212روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 246روپے اور قیمت فروخت249روپے پر بدستور برقرار رہی

.

.

متعلقہ خبریں