گاڑیوں کی قیمت 2سے 10لاکھ روپے بڑھنے کا امکان

اسلام آباد ، لاہور(قدرت روزنامہ)رواں مہینے میں پاکستان بھر کے آٹو موبیل اسمبلرز اور مینو فیکچررز اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں گے۔ یہ اضافہ دو لاکھ سے دس لاکھ روپے کے لگ بھگ کئے جانے کی تجویز ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع

خبر کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزرفتار کمی ہے۔ 3جولائی سے شروع ہونیوالے ہفتے میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ ایک پاکستانی موٹر اسمبلرز اور مینو فیکچررز کمپنی کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ دس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ اسی تناسب سے چھوٹے ٹرکوں کے ساتھ ساتھ ویگنوں‘ بسوں‘ ٹرکوں کی قیمت بھی ماہ رواں میں کسی وقت بڑھا دی جائیگی۔ اسی طرح ملائیشیاء اور چین سے درآمد ہونے والی موٹر گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔دوسری جانب اٹلس ہنڈا کمپنی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، دیگر تمام کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ،سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو کہا گیا ہے کہ خام مال،امریکی ڈالر مہنگا ہونے،پٹرولیم مصنوعات،ٹرک وگاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن لاگت اور پارٹس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر قیمتیں بڑھا ئی جارہی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

5 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

7 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

13 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

33 mins ago

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

1 hour ago