پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا سے انتقال کر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کورونا سے انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکار خالد ملک کی جانب سے دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ خالدملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دردانہ آپا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔اداکار نے مزید لکھا کہ عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔خالد ملک کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث شدید بیمارتھیں اور2ہفتوں سے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں، ففٹی ففٹی ،رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

3 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

6 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

21 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

30 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

32 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago