کراچی سیف سٹی پروگرام کیسا ہوگا ؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سیف سٹی پروگرام پر کام کا آغاز چند دنوں میں ہو رہا ہے، جس کے تحت شہر میں 12 ہزار جدید ترین کیمرے لگیں گے، پہلے مرحلے میں 6 ہزار کیمرے دسمبر تک کام شروع کر دیں گے، مزید 6 ہزار کیمرے اگلے سال فعال ہوجائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام مقصود میمن نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس منصوبے کو فائنلائز کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر حکام نے بہت کاوشیں کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے منصوبے کو تکنیکی طور پر بہتر کیا ہے اور مزید بہترین ٹیکنالوجی لے کر آ رہے ہیں۔
مقصود میمن نے بتایا کہ شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جو چیزیں باہر کی دنیا کے لیے سنتے تھے کہ سیف سٹی اور اسمارٹ سٹی کی جدیدیت ہے وہ اب کراچی میں ملے گی۔
ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت کراچی کے تمام زون، تمام انٹری ایگزیٹ پوائنٹس، شاپنگ سینٹرز، بزنس ایریاز کو ان کیمروں سے کور کریں گے۔مقصود میمن کے مطابق سابقہ منصوبہ بندی کے تحت شہر میں 10 ہزار کیمرے 3 سال میں لگائے جانے تھے، مجھے یہ منصوبہ رواں سال جنوری میں ملا، ہم نے مزید 2 ہزار کیمروں کا اضافہ کیا ہے اور ایک سال بچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، 2 سال کے اندر اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹی گریٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ساتھ کام شروع کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں اور جولائی کے وسط میں کام شروع ہو جائے گا۔
مقصود میمن نے کہا کہ سیف سٹی پروگرام کے تحت صرف کیمرے ہی نہیں لگا رہے اس کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی وہ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جو دنیا میں ٹاپ آف دی لائن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کیمرے کے پیچھے جدید سافٹ ویئر کام کر رہا ہوگا، کہیں اگر کسی کا چہرہ نظر آتا ہے تو اسے شہر بھر میں ٹریک کر سکیں گے کہ وہ اس سے پہلے یا بعد میں کہاں کہاں رہا ہے، اسی طرح اگر کوئی گاڑی گزرتی ہے تو اسے بیک اینڈ سے ٹریس کر سکیں گے کہ وہ گاڑی کہاں سے نکلی اور کہاں کہاں موجود رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں اسٹریٹ کرائم یا دیگر جرائم کو روکنے اور اس کا سراغ لگانے میں بھرپور مدد ملے گی۔مقصود میمن نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشنز، انٹر سٹی بس ٹرمینلز، بس اسٹاپس، گرین لائن، اورنج لائن اور شہر میں چلنے والی جدید ٹرانسپورٹ میں لگے کیمروں کو بھی سیف سٹی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

Recent Posts

ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی…

29 mins ago

ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے…

50 mins ago

ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ انجمنوں اور تاجروں کی وفاقی تنظیم ایف…

52 mins ago

اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ…

52 mins ago

” اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع تک نہیں ملے گا”اداکار عمران عباس نےپیغام جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی سمیت بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے مقبول…

56 mins ago

سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا…

1 hour ago