اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابقہ مس یونیورس و بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی جانب سے بیسیوں افراد کے سامنے اُنہیں دھتکارا گیا تھا۔اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو لائیو انٹرویو کے دوران سشمیتا سین نے اپنی زندگی کی کئی پرانی یادیں تازہ کیں جن میں اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ماڈلنگ سے اداکاری کے شعبے میں کیسے آئی تھیں۔
شسمیتا سین کا بتانا تھا کہ انہوں نے 1994 میں مس یونیورس کا مقابلہ جیتا تھا، اُن کے ذہن میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے متعلق کبھی کوئی خیال تک نہیں بھٹکا تھا۔پھر ایک دن معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے اُنہیں اداکاری کی آفر کی اور اُنہیں اس شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا کہا۔
سشمیتا سین کا انٹرویو میں بتانا تھا کہ ’انہوں نے مہیش بھٹ سے صاف کہا کہ وہ اداکاری نہیں جانتی ہیں، اُنہیں اداکاری نہیں آتی، وہ ایک اچھی اداکارہ ثابت نہیں ہوں گی، کیسے وہ کسی پروجیکٹ کے لیے ہاں کر سکتی ہیں‘۔جس پر مہیش بھٹ نے کہا کہ ’میں نے کب کہا کہ تم ایک اچھی اداکارہ ہو مگر مجھے خود پر یقین ہے کہ میں ایک اچھا ہدایتکار ہوں‘۔
سشمیتا سین نے اپنی پہلی فلم ‘دستک‘ کی شوٹنگ پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ شوٹنگ جاری تھی اور مہیش بھٹ نے اچانک مجھ پر چِلّانا شروع کر دیا، مہیش بھٹ نے 40 میڈیا کے افراد اور 20 پروڈکشن اسسٹنٹس کے سامنے سرعام مجھ پر چلاتے ہوئے کہا کہ کیا تم اپنی جان بچانے کے لیے اداکاری نہیں کر سکتی ہو۔
سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ ’ یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور میں روتے ہوئے سیٹ سے باہر جانے لگی، اس دوران مہیش بھٹ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے روکنے کی کوشش کی، مجھے اور غصہ آ گیا، میں نے مہیش بھٹ کا ہاتھ جھٹکا اور کہا کہ آپ میرے ساتھ اس طرح بات نہیں کر سکتے‘۔ سشمیتا سین نے کہا کہ ’میں غصے میں آ کر سیٹ سے باہر کی جانب چلتی جا رہی تھی اور مہیش بار بار میرا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہے تھے، یہی غصہ چاہیئے، جاؤ اور یہی غصہ کیمرے کے سامنے دکھاؤ‘۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…