اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے غلامی کا طوق پہن لیا ہے اور عوام کے اوپر مہنگے پیٹرول کا بم گرا رہی ہے ۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے کہاں سے اخراجات پورے کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ جلسہ واحد حل ہے عوام باہر نکلیں کیونکہ یہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی جلسہ ہے جس میں عمران خان عوام کی ریلی کی قیادت کرتےہوئےپریڈگراؤنڈ پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 3 ماہ سے نالائق وزیراعظم شہبازشریف نے تباہی مچائی ہوئی ہے لیکن اس تباہی سے عوام کا کوئی شعبہ محفوظ نہیں ہے ۔
فرخ حبیب نے کہا کہ صنعتیں بندہورہی ہیں، مزدور طبقہ بیروزگار ہورہا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی فاقے کرنے پر مجبور ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…