تاجربرادری کا عید تک کاروباری اوقات کار میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ)تاجربرادری نے عید تک کاروباری اوقات کار میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت نے جائز مطالبہ نہ مانا تو اگلے ہفتے احتجاج کا اعلان کردیں گے،توانائی بچانے کے نام پر معیشت کا بیڑا غرق نہ کیا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں عید تک کاروباری اوقات کار میں پابندی ختم کیا جائے، اتنی گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں، حکومت خریدار اور دوکانداروں دونوں کا احساس کرے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ وہ بھی سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچانے کے نام پر معیشت کا بیڑا غرق نہ کیا جائے، کورونا کے دوران عید کے دنوں میں اوقات کار میں پابندی نہیں تھی، حکومت نے جائز بات پر توجہ نہ دی تو اگلے ہفتے میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیر کے روز سے عید الاضحی تک کاروباری مراکز رات 9بجے کے بعد بھی کھولنے کی اجاز ت دینا خوش آئند ہے ،اس فیصلے سے تاجروں کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گا اور وہ پیشگی تیار کرائے گئے آرڈرز کی ادائیگیاں کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر طبقے نے ہر کڑ ے وقت میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اس لئے ہمیں یقین تھا کہ حکومت عید کے تہوار کی مناسبت سے کاروباری اوقات کار کو محدود کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا گیا تھا اور ہم شکر گزار ہیں کہ ہمارے مطالبے کو زیر غور لایا گیا اور پیر کے روز سے عید الاضحی تک کاروباری مراکز رات 9بجے کے بعد بھی کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس سے کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لوگ آسانی سے عید کے تہوار کے لئے خریداری کر سکیں گے جس سے معیشت کو بھی تقویت ملے گی ۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

35 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

53 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

57 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

1 hour ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

1 hour ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago