مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں پاکستان کی بہتری کیلئے جلد الیکشن کا اعلان کیا جائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں جلد الیکشن کا اعلان کیا جائے،جلد انتخابات میں ہی پاکستان کی بہتری ہے، یہ ملک کو نہیں چلا سکتے، 17 جولائی پی ٹی آئی امیدواروں کو جتا کر امپورٹڈ حکومت کا جنازہ دفن کریں گے۔انہوں نے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کیخلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں عمران خان کا انقلاب ، چور شہبازشریف اور ڈاکو آصف زرداری کو کہتا ہوں، بے ایمانو! عمران خان پاکستانیوں کی آواز ہے، ایک نے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنایا اور ایک نے بیٹے کو وزیرخارجہ بنا دیا، ایک نے بیٹے کو وزیرمواصلات بنا دیا جس نے مسجد کا غسل خانہ بھی نہیں بنایا، ڈیزل اپنے بھائی کو گورنر خیبرپختونخواہ بنانا چاہتا ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز ہے اسی طرح عمران خان پورے ملک کی آواز ہے۔

عمر کے اس حصے میں کہتا ہوں کہ دوستوں کو اسلام علیکم کہہ دیا کہ میں اب عمران خان کے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ڈالر 87 روپے ہے، پاکستان میں 208 روپے ہوگیا ہے، 30 فیصد مہنگائی اور 46 فیصد گیس بڑھی ہے، 55 فیصد بجلی اور 100 روپے پیٹرول بڑھا، شوباز تیری حکومت پر لعنت، عمران خان کو خوش کہنے کیلئے نہیں کہتا ،میں نے راولپنڈی میں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا جو آج دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی بڑا اہم مہینہ ہے، 17 جولائی پی ٹی آئی امیدواروں کو جتا کر امپورٹڈ حکومت کا جنازہ دفن کرنا ہے، لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے، پاکستان کے تمام حساس اداروں، مقتدر حلقوں، اور اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہوں پاکستان کی بہتری اسی میں ہے الیکشن کا جلد اعلان کیا جائے یہ ملک کو نہیں چلا سکتے۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

8 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

11 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

37 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago