ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1811ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ41ہزار700روپے جبکہ 515روپے کے اضافے سے دس گرام سونا1لاکھ21ہزار485روپے کا ہو گیا .

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا22ڈالر سستا ہوا تاہم اس دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 150روپے اور دس گرام سونا129روپے مہنگا ہو گیا .

. .

متعلقہ خبریں