’عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں ان چوروں سے ملک کو بچالو‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دیکھ لیں قوم کہاں کھڑی ہے اور کیا چاہتی ہے عوام اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان چوروں سے ملک کو بچالو۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کسی صورت ان ڈاکوؤں کو قبول نہیں کرے گی، میں اپنے ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا بلکہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا ہوں۔

عوام کی منتخب حکومت کو ہٹا کر ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹا کر ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ہے امریکی سازش اور یہاں کے میر جعفروں نے مل کر منتخب حکومت کو ہٹایا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک بھر کے عوام نکلے ہیں اور سب کا ایک ہی نعرہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، آج عوام اداروں کو پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کو ان چوروں سے بچالو ایسا نہ ہو کہ سب کے ہاتھ سے گیم نکل جائے پھر چاہو گے بھی تو نہ روک سکو گے۔

ہماراجینا مرنا پاکستان میں ہے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا دھرنا نہیں دوں گا اس کی وجہ یہ تھی کہ ہماراجینا مرنا پاکستان میں ہے پولیس نے ظلم کیا لیکن یقین ہے ساری پولیس ایسی نہیں ہے مجھے پتہ ہے اس دن دھرنا دےدیتا تواسلام آباد میں حالات خراب ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ پھر این آر او ٹو لے رہے ہیں، آصف زرداری بھی ملک سے باہر رہا ان کے اثاثے باہر ہیں جب روپے کی قدر گرتی ہے تو ان کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک نیچے جاتا ہے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، زرداری 50 مرتبہ دبئی گیا اور نوازشریف حکومتی خرچے پر 22 مرتبہ لندن گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعےامریکا کو پیغام دیا کہ فوج سے بچالو اور نوازشریف جب بھارت گیا توحریت رہنماؤں سے نہیں ملا یہ اس لیے کشمیری رہنماؤں سے نہیں ملا کہ کہیں مودی ناراض نہ ہوجائے۔

ایک کہتا ہے ہم بھکاری ہیں دوسرا کہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پر ہیں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے لیڈرکہتے ہیں ہم بھکاری ہیں اس لیےامریکا کی غلامی کررہے ہیں دوسراکہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پر ہیں اس لیے امریکا کی غلامی کررہے ہیں پاکستان کو بھکاری ان دو خاندانوں نے بنایا جنہوں نے 30 سال حکومت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو پوری قوم کو ذلیل کرتا ہے میں چاہتا ہوں کہ میری قوم خود دار ہو اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور کسی ملک کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے۔

اللہ نیوٹرلز سے بھی پوچھے گا کیسے ان چوروں کو قوم پر مسلط ہونے دیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہم سب پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہیں، عمران ریاض، صابر شاکر، ارشد شریف، سمیع ابراہیم پر مقدمے بن رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اس ملک کے لیے اپنی آواز اور قلم کو استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخرت میں سب سے سوالات ہوں گے اور پوچھا جائے گا اللہ نیوٹرلز سے بھی پوچھے گا کیسے ان چوروں کو قوم پر مسلط ہونے دیا آج چھوٹے چور جیلوں میں ہیں اوربڑے چور ہم پر مسلط ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

17 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

20 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

46 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

2 hours ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago