بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو انصاف مل گیا صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے جبکہ صدر مملکت

نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہے کہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا اور انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا، صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس نے اسے 388,100 روپے واپس کر دئیے تھے ،شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی،شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا، شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی، صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago