حکومت کا بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا . شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی کیلئے قائم ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ہوا .

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا.اجلاس میں چھوٹے صارفین کو رعایتی قرضوں کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا .
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سے پانچ ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا ، ٹاسک فورس سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی.واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں تمام ریلوے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا . منصوبے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت کا تخمیہ لگایا گیا تھا .
پہلے مرحلے میں155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا .

اس حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا تھا، جس میں بجلی کے اخراجات میں کمی کیلئے ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے پر متعلق غور کیا گیا تھا . اس حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹرز نے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا تھا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے سے 4 کلوواٹ سے 50 کلوواٹ تک کا سولر سسٹم لگایا جائے گا . ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے محکمہ ریلوے کو 15 کروڑ روپے سالانہ بچت ہوگی، منصوبہ تکمیل کے 3 سالوں میں اپنے اخراجات بھی پورے کر لےگا .

. .

متعلقہ خبریں