زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے: پاور ڈویژن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 7 ہزار 787 میگا واٹ ہو گیا ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگا واٹ ہو گیا ہے، بجلی کی پیداوار 21 ہزار 213 اور طلب 29 ہزار میگا واٹ ہے۔

پانی سے 5 ہزار 430 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 705 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 241 میگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 275 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago