کراچی(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل ہلکی بوندا باندی اور منگل بدھ کو تیز بارش کا امکان ہے .
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ویدر سسٹم کی شدت میں کمی آ رہی ہے، سسٹم کا کچھ حصہ سمندر کی طرف چلا گیا ہے .
انہوں نے بتایا کہ ویدر سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان میں موجود ہے .
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ آج رات اور پیر کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے .
سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر قائد میں منگل اور بدھ کو تیز بارشوں کا امکان ہے .
انہوں نے بتایا کہ مون سون کا پہلا اسپیل 6 جولائی تک جاری رہنے کے امکانات ہیں .
. .