دن رات ایک کر کے قرآن حفظ کیا ہے ۔۔ صرف 25 دنوں میں قرآن حفظ کرنے والی کشمیری لڑکی نے کس طرح یہ عالمی ریکاڑد بنایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظِ قرآن بننا ہر لڑکے اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے . متعدد چھوٹی عمر کے بچے بھی حافظ قرآن بننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں .

مگر آج جس لڑکی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں اس نے ایک شاندار ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے .
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق کشمیر کی ایک نوجوان لڑکی نے صرف 25 دنوں میں حافظ قرآن بن کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو کشمیریوں کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے .
گریز بانڈی پورہ کی ایک نوجوان لڑکی کلثومہ بنت مجید نے صرف 25 دنوں میں حافظ قرآن بن گئی ہیں جن کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں .
کلثومہ بنت مجید نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے بہت زیادہ محنت کی اور دن رات یک کر کے میں نے قرآن حفظ کیا . انہوں نے بتایا کہ نہ میری نینڈ پوری ہوتی یہاں تک میں نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا تاکہ سارا دھیان قرآن حفظ کرنے میں لگا سکوں .

. .

متعلقہ خبریں