عید سے قبل آخری اتوار، جانوروں کی خریداری میں تیزی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں عید الاضحیٰ سے پہلے آج آخری اتوار کے دن قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے .

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں ایک سے ایک جانور موجود ہے، تاہم جانوروں کے دام بھی ساتویں آسمان پر ہیں .

پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانوروں کی قیمتیں 5 سے 6 لاکھ روپے جبکہ چھوٹے جانوروں کی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہیں .

لاہور کی منڈیوں میں ڈھونڈنے سے بھی 50 ہزار روپے سے کم کا بکرا دستیاب نہیں .

دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سستے جانور بیچتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں